یہ کس چراغ کی کرنیں نئی جبیں پر ہیں
یہ کس چراغ کی کرنیں نئی جبیں پر ہیں
ہمارے پاؤں تو بجھتی ہوئی زمیں پر ہیں
تمہاری یادیں ہمیں چھوڑ کر نہیں جاتیں
بکھر رہی ہیں مگر رات دن یہیں پر ہیں
ابھی تلک مرا سینہ حرارتوں میں ہے
مہکتے ہونٹ ابھی تک مری جبیں پر ہیں
پرائی دھوپ سے اپنا بھلا نہیں ہوگا
ہمارے نام کی صبحیں اسی زمیں پر ہیں
مہک رہی ہے غزل اجنبی فضاؤں میں
مرے قبیلے کے کچھ لوگ ہر زمیں پر ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.