یہ کس خمیر میں مدغم کیا گیا ہے مجھے
یہ کس خمیر میں مدغم کیا گیا ہے مجھے
بڑے کمال سے مبہم کیا گیا ہے مجھے
چراغ ذات کی لو کو بڑھا دیا پہلے
پھر اس کے بعد ہی مدھم کیا گیا ہے مجھے
خوشی کا دن بھی تو اموات کی منادی ہے
بڑے سکون سے برہم کیا گیا ہے مجھے
کبھی کبھی تو مجھے ہوش تک نہیں رہتا
ترے وجود میں یوں ضم کیا گیا ہے مجھے
غزل کے شہر میں میرا کوئی شمار نہیں
بڑھا بڑھا کے بہت کم کیا گیا ہے مجھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.