یہ کس مقام پہ لے آئے راستے مجھ کو
یہ کس مقام پہ لے آئے راستے مجھ کو
خود اپنا دھیان بھی آئے نہ دھیان سے مجھ کو
اس انتظار میں ہوں شاخ سے اتارے کوئی
تمہارے قدموں میں لے جا کے ڈال دے مجھ کو
پکارتا ہے مجھے کوئی ان ہواؤں میں
درخت شاخ سے اپنی اتار دے مجھ کو
مجھے ملا کبھی اپنے بچھڑنے والوں سے
سوال تیرے تئیں کچھ ہیں پوچھنے مجھ کو
مجھے بھی دیکھنا ہے ان فلک زمینوں کو
ہوائے شام کبھی اپنے ساتھ لے مجھ کو
بلندیوں پہ ہے پستی کی ایک گہری غار
اے میری ذات تو رکھنا سنبھال کے مجھ کو
- کتاب : موجود کی نسبت (Pg. 41)
- Author : مہندر کمار ثانی
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2019)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.