یہ نہ پوچھو کیا مجھے مل جائے گا
میں جو چاہوں گا مجھے مل جائے گا
میں بھٹکنا چھوڑ دوں گا جب کوئی
آدمی اپنا مجھے مل جائے گا
کاش وہ مل جائے تعطیلات میں
مشغلہ اچھا مجھے مل جائے گا
تم نہ مل پائے تو کیا رکھوں امید
کوئی تم جیسا مجھے مل جائے گا
فرض کر لو مل گئی کل کائنات
اجر کیا پورا مجھے مل جائے گا
ہاں اسی عمر دو روزہ میں شعورؔ
ایک دن موقع مجھے مل جائے گا
- کتاب : اب میں اکثر میں نہیں رہتا (Pg. 29)
- Author : انور شعور
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2024)
- اشاعت : 3rd
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.