Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

یہ طے ہوا ہے کوئی بہانہ نہیں چلے گا

ترکش پردیپ

یہ طے ہوا ہے کوئی بہانہ نہیں چلے گا

ترکش پردیپ

MORE BYترکش پردیپ

    یہ طے ہوا ہے کوئی بہانہ نہیں چلے گا

    اگر چلا تو ہمارا رشتہ نہیں چلے گا

    نیا طریقہ اسے منانے کا ڈھونڈھتے ہیں

    اب اس کے آگے یہ رونا دھونا نہیں چلے گا

    یہ جو مسافر رکے ہوئے ہیں انہیں بتاؤ

    انہیں کو چلنا پڑے گا رستہ نہیں چلے گا

    میں اپنے دیوانہ پن کو قابو میں لا رہا تھا

    مجھے محبت نے ٹوکا ایسا نہیں چلے گا

    اب ایک دنیا اسی کو سچ مانتی ہے ترکشؔ

    تمہارا کہنا تھا جھوٹا قصہ نہیں چلے گا

    مأخذ :
    • کتاب : اداس لوگوں کا ہونا بہت ضروری ہے (Pg. 48)
    • Author : ترکش پردیپ
    • مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2023)
    • اشاعت : 2nd

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here

    بولیے