یہ تیرا خواب مجھے ایک خواب کر کے رہے گا
یہ تیرا خواب مجھے ایک خواب کر کے رہے گا
مگر یہ عشق مجھے کامیاب کر کے رہے گا
میں خود کو کتنا چھپاؤں بچاؤں اس سے بہر حال
وہ میرا عشق مرا انتخاب کر کے رہے گا
بکھر گیا ہے مری روح میں وہ خار کے مانند
وہ گلبدن مجھے شاید گلاب کر کے رہے گا
میں لاکھ روک لگاؤں ہزار باندھ بناؤں
وہ سیل ہجر مجھے زیر آب کر کے رہے گا
میں اپنا بخت اگر سونے کے قلم سے بھی لکھواؤں
وہ میری زندگی پھر بھی خراب کر کے رہے گا
- کتاب : موجود کی نسبت (Pg. 79)
- Author : مہندر کمار ثانی
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2019)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.