یہ اداسی چہرے پر آنے سے پہلے دیکھتے
یہ اداسی چہرے پر آنے سے پہلے دیکھتے
مجھ کو تم میرے گزر جانے سے پہلے دیکھتے
آپ کو جو یہ دکھائی دیتا ہے ملبہ مرا
گھر ہوا کرتا تھا ویرانے سے پہلے دیکھتے
یہ بھی کوئی وقت ہے کیا دیکھنے والا مجھے
تم مجھے اس کے چلے جانے سے پہلے دیکھتے
جان لیتے کیا ہوا تھا اس کہانی میں اگر
زندگی کی فلم تم گانے سے پہلے دیکھتے
اب ہماری موت پر رونے سے بھی کیا فائدہ
یہ عمارت آپ گر ڈھانے سے پہلے دیکھتے
اک نظارا رہ گیا باقی تمہارا دیکھنا
یہ نظارا زہر تم کھانے سے پہلے دیکھتے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.