Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

یوں آہ پر جو آہ کیے جا رہا ہوں میں

نذیر حسین صدیقی

یوں آہ پر جو آہ کیے جا رہا ہوں میں

نذیر حسین صدیقی

MORE BYنذیر حسین صدیقی

    یوں آہ پر جو آہ کیے جا رہا ہوں میں

    پھر غم کو رو بہ راہ کیے جا رہا ہوں میں

    دیکھا ہے ذرے ذرے میں میں نے جمال دوست

    ہر ذرے کو گواہ کیے جا رہا ہوں میں

    وہ آئیں یا نہ آئیں مگر ان کے شوق میں

    آنکھوں کو فرش راہ کیے جا رہا ہوں میں

    ہر چند شرم سے وہ اٹھاتے نہیں نظر

    آمادۂ نگاہ کیے جا رہا ہوں میں

    اے رحمت تمام مرا اعتماد دیکھ

    ہر لحظہ اک گناہ کیے جا رہا ہوں میں

    انجام کار عشق ہے اک آہ جاں گداز

    عالم کو انتباہ کیے جا رہا ہوں میں

    ان کی نگاہ ناز کو خود چھیڑ چھیڑ کر

    اک تیر بے پناہ کیے جا رہا ہوں میں

    بے تیرے ہوں بھی یا کہ نہیں تیری جاں سے دور

    اس میں بھی اشتباہ کیے جا رہا ہوں میں

    ہر راہ سے گزر کے ملا ہے یہ راستہ

    اب دل کی دل سے راہ کیے جا رہا ہوں میں

    رہ رہ کے رکھ رہے ہیں مرے دل پہ ہاتھ وہ

    تھم تھم کے آہ آہ کیے جا رہا ہوں میں

    مجبور ہوں طبیعت ایذا پسند سے

    پھولوں کو خار راہ کیے جا رہا ہوں میں

    اپنی نگاہ ناز کو تو دل بنا کے دیکھ

    دل کو تری نگاہ کیے جا رہا ہوں میں

    سو بار اس کو دیکھ کے سو بار ہی جنوںؔ

    آنکھوں کو عذر خواہ کیے جا رہا ہوں میں

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے