Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

یوں نہ جان اشک ہمیں جو گیا بانا نہ ملا

بمل کرشن اشک

یوں نہ جان اشک ہمیں جو گیا بانا نہ ملا

بمل کرشن اشک

MORE BYبمل کرشن اشک

    یوں نہ جان اشک ہمیں جو گیا بانا نہ ملا

    دور لے جائے جو مجھ سے کوئی ایسا نہ ملا

    خالی ہاتھ اب کے گزرنے نہ دی پیڑوں نے بسنت

    پت جھڑ آئی تو کسی شاخ پہ پتا نہ ملا

    اپنا سایہ ہی ڈراتا ہو تو کس سے کہیے

    کہیے کس منہ سے کہ کس کو کوئی اپنا نہ ملا

    آئنہ دیکھنے ٹھہرے تو نظر کانپ گئی

    اور جو عکس ہمیں کو ہمیں ایسا نہ ملا

    آنکھ میں دریا لیے پھرتے رہے برسوں تک

    جس کے سینے میں اتر جاتا وہ صحرا نہ ملا

    در کھلا تھا تو ہوا پیار لیے آئی تھی

    بند ہے تو اسے باہر کوئی اپنا نہ ملا

    اپنا ہی جسم بدل جائے گا کب علم تھا اشکؔ

    اٹھے تو کل جہاں سوئے تھے وہ کمرہ نہ ملا

    مأخذ:

    Rooh-e-Ghazal,Pachas Sala Intekhab (Pg. 365)

      • اشاعت: 1993
      • ناشر: انجمن روح ادب، الہ آباد
      • سن اشاعت: 1993

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے