زمانے بھر میں کسی سے ملا نہیں کرتے
زمانے بھر میں کسی سے ملا نہیں کرتے
ترے سلوک کا ہم تو گلہ نہیں کرتے
مرے خیال کی بستی میں چار سو تم ہو
کبھی بھی خود سے تجھے ہم جدا نہیں کرتے
یہ خوں کے اشک تو دل میں اترتے رہتے ہیں
برون چشم یہ ہرگز گرا نہیں کرتے
دلوں میں جن کے محبت ہو جاگزیں تیری
نماز عشق وہ ہرگز قضا نہیں کرتے
ترے بغیر ادھوری نماز ہوتی ہے
ترے بغیر تو سجدہ ادا نہیں کرتے
تجھی سے مانگتے ہیں اور تجھی سے مانگا ہے
ترے سوا تو کسی کو خدا نہیں کرتے
ندیمؔ دیکھ سنبھل کے تو چل زمانے میں
لہو کے رشتے بھی اب تو وفا نہیں کرتے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.