ذرا سوچا نہیں جس نے یہ میرا دل دکھانے پر
ذرا سوچا نہیں جس نے یہ میرا دل دکھانے پر
خوشی سے ناچ پڑتا تھا میں اس کا فون آنے پر
تھکا ہارا ہوا چہرہ لیے آیا ہوں محفل میں
اداسی مفت میں ملتی ہے دل کے ٹوٹ جانے پر
زمانہ نے بہت کوشش کی تم سے دور کرنے کی
میں رشتہ توڑتا کب ہوں جو آ جاؤں نبھانے پر
میں اس کی بات کرتا ہوں بنا آنکھوں میں آنسو کے
مجھے بے بس کیا ہے وقت نے سب کچھ بھلانے پر
بنانے بیٹھتا ہوں تو تری تصویر بنتی ہے
کوئی پنچھی کوئی تتلی کوئی دریا بنانے پر
لکھے ہے عرضؔ اپنے شعر جو تم کو سنائی دیں
سمندر جوش میں ہے اب کہیں لہریں اٹھانے پر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.