زندگی جب بھی آہ بھرتی ہے
زندگی جب بھی آہ بھرتی ہے
یاد بیتے دنوں کو کرتی ہے
ہے زمانے کو یہ پتہ یارو
شورویروں کی میری دھرتی ہے
موت کے آگے ہیں سبھی بے بس
موت کب کس کی یوں ٹھہرتی ہے
پاس یاروں کا ہو خزانہ بس
زیست یاروں سے ہی سنورتی ہے
اس کو کیسے بھلاؤں میں یارو
دل میں تصویر جب ابھرتی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.