Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

زیادہ ہو اگر قربت تو رشتے ٹوٹ جاتے ہیں

پونم وشوکرما

زیادہ ہو اگر قربت تو رشتے ٹوٹ جاتے ہیں

پونم وشوکرما

MORE BYپونم وشوکرما

    زیادہ ہو اگر قربت تو رشتے ٹوٹ جاتے ہیں

    اگر پوری نہ ہو حسرت تو رشتے ٹوٹ جاتے ہیں

    ذرا سا وقت تو مانگا ہی کرتا ہے ہر اک رشتہ

    اگر ملتی نہیں فرصت تو رشتے ٹوٹ جاتے ہیں

    کبھی قسمت سے ہی بنتے ہیں دنیا میں کئی رشتے

    کبھی اچھی نہ ہو قسمت تو رشتے ٹوٹ جاتے ہیں

    دل و جاں سے کوئی چاہے تو اس کی قدر بھی کرنا

    نہیں دو گے اگر عزت تو رشتے ٹوٹ جاتے ہیں

    امیروں سے کبھی باتیں سنو بد حال رشتوں کی

    زیادہ ہو اگر دولت تو رشتے ٹوٹ جاتے ہیں

    بڑے نازک سے دھاگوں سے بنے جاتے ہیں یہ یارو

    لگاؤ گے اگر طاقت تو رشتے ٹوٹ جاتے ہیں

    سنو تم اجنبی بن کر ہی رہنا سیکھ لو پونمؔ

    کہ بڑھ جاتی ہے جب چاہت تو رشتے ٹوٹ جاتے ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے