ظلم کی جو بھی مذمت نہیں کرنے والے
ظلم کی جو بھی مذمت نہیں کرنے والے
ایسے لوگوں کی ہم عزت نہیں کرنے والے
ساتھ لے آئے گی پھر سے کوئی بنت حوا
اس لئے خواہش جنت نہیں کرنے والے
آخری سانس تلک ٹوٹ کے چاہیں گے تمہیں
عشق ہم حسب ضرورت نہیں کرنے والے
عشق میں تیری جگہ اور کسی کو دے کر
ہم امانت میں خیانت نہیں کرنے والے
خواب آنکھوں کے جنہیں سونپ دئے ہیں تم نے
وہ تو خوابوں کی حفاظت نہیں کرنے والے
ہم سے آفیؔ جو ملو ملنا خلوص دل سے
ہم منافق کی تو عزت نہیں کرنے والے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.