حمد
سارے عالم کی ہے تجھی سے نمود
تو ہی خالق ہے سب کا اے معبود
سب میں جلوہ ترا نظر آیا
چیزیں دنیا میں جتنی ہیں موجود
یاد سے تیری چین ملتا ہے
ذکر تیرا ہے روح کا مقصود
تو مددگار ہے ہر انساں کا
راستے کھولتا ہے تو مسدود
سچ کا تو راستہ دکھاتا ہے
رہنمائی سے تیری ہیں مسعود
جتنی چیزیں ہیں ان کی اک حد ہے
صرف ہے تیری ذات لا محدود
ہے عبادت فقط تری لازم
صرف تیرے لیے قیام و سجود
تیرے محبوب کے ذریعے سے
ہوا محسوس ہر سفید و کبود
شرک کرتا ہے جو بشر قیصرؔ
ایسا انسان ہوتا ہے مردود
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.