جذبہ علی ہیں جوش علی حوصلہ علی
جذبہ علی ہیں جوش علی حوصلہ علی
دین نبیؐ کی راہ کے ہیں رہنما علی
جب خود لقب حضور نے مولیٰ کا دے دیا
کم ہوگا کیسے آپ کا پھر مرتبہ علی
جتنے بھی سلسلے ہیں طریقت کے دوستو
ملتا ہے سب کا آپ ہی سے سلسلہ علی
دین نبیؐ پہ سارا گھرانا لٹا دیا
تم سا نہیں ہے کوئی سخی اور یا علی
اتنی بلند شان کسی اور کی کہاں
خیبر شکن ہیں شوہر خیرالنسا علی
پیدا شعیب ہوں گے کئی سورما مگر
پیدا نہ ہوگا اور کوئی دوسرا علی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.