Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

آئیے پڑھ لیں درود پاک برکت کے لیے

ذکی طارق بارہ بنکوی

آئیے پڑھ لیں درود پاک برکت کے لیے

ذکی طارق بارہ بنکوی

MORE BYذکی طارق بارہ بنکوی

    آئیے پڑھ لیں درود پاک برکت کے لیے

    اپنے ایمان و یقیں کی زیب و زینت کے لیے

    جب مرے سرکار ہیں میری شفاعت کے لیے

    پھر مجھے فکر و تردد کیوں ہو جنت کے لیے

    ان صحابہ کی عقیدت کو میں کرتا ہوں سلام

    جاں لٹا دیتے تھے جو اک ایک سنت کے لیے

    جب کیا بوجہل نے ذات نبوت پر سوال

    سنگریزے بول اٹھے پاس رسالت کے لیے

    بخش دیں میرے نبی نے بیٹیوں کو عظمتیں

    یعنی جسم مصطفیٰ بھی ہے تلاوت کے لیے

    دوستو گاؤ گے کب تک زلف اور چہرے کے گیت

    وقف کر دو زندگی آقا کی مدحت کے لیے

    سوچتا ہوں میں بھی کافر ہوتا یا مشرک زکیؔ

    جو مرے آقا نہیں آتے ہدایت کے لیے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے