دل کا سکون چین کا ساماں ہیں مصطفیٰ
دل کا سکون چین کا ساماں ہیں مصطفیٰ
ہم بیکسوں کے درد کا درماں ہیں مصطفیٰ
محبوب رب ہیں رحمت یزداں ہیں مصطفیٰ
محشر میں بخششوں کا بھی ساماں ہیں مصطفیٰ
الحاد و کفر مٹ گئے سارے جہان سے
ظلمت کدہ میں شمع فروزاں ہیں مصطفیٰ
ہے ان کی شان آیت قرآن سے عیاں
ہم پر خدائے پاک کا احساں ہیں مصطفیٰ
لیل و نہار کھلتے ہیں وحدانیت کے پھول
وحدت کی سرزمیں پہ گلستاں ہیں مصطفیٰ
سب کے لیے پیام شفاعت ہے ان کا عام
ہر ایک کی نجات کا ساماں ہیں مصطفیٰ
عرق بدن سے آپ کے مہکی ہے کائنات
ہاں نکہت بہار و گلستاں ہیں مصطفیٰ
ہوتا ہے ختم ان پہ نبوت کا سلسلہ
محسنؔ عیاں ہے ختم رسولاں ہیں مصطفیٰ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.