Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ہماری بحث ہے بیکار جانتے ہیں حضور

تنویر جمال عثمانی

ہماری بحث ہے بیکار جانتے ہیں حضور

تنویر جمال عثمانی

MORE BYتنویر جمال عثمانی

    ہماری بحث ہے بے کار جانتے ہیں حضور

    ہمارے عشق کا معیار جانتے ہیں حضور

    کبھی کیا ہی نہیں دعویٰ پارسائی کا

    میں جانتا ہوں کہ کردار جانتے ہیں حضور

    خموش بیٹھے ہیں روضے پہ اس لئے ہم بھی

    ہمارے سارے سروکار جانتے ہیں حضور

    مجھے یقیں ہے وہ اتنے قریب ہیں میرے

    کہ میرے قلب کی رفتار جانتے ہیں حضور

    خدا کے بعد خدا کی تمام دنیا میں

    ہم آپ ہی کو مددگار جانتے ہیں حضور

    وہ دف بجاتے ہوئے منتظر ہیں پلکیں بچھائے

    مقام آپ کا انصار جانتے ہیں حضور

    اسی حساب سے کرتے ہیں اس پہ لطف و کرم

    ہے کون کتنا طلب گار جانتے ہیں حضور

    ہے جس کی دوستی زہرا کے خانوادے سے

    اسی کو اپنا وفادار جانتے ہیں حضور

    اب اس سے بڑھ کے بھلا علم غیب کیا ہوگا

    کہ رب کی ذات کے اسرار جانتے ہیں حضور

    خیال رکھیے گا تنویرؔ نعت لکھتے ہوئے

    تمہارا جذبۂ اظہار جانتے ہیں حضور

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے