جس دل میں محبت ہے ان کی ہر وقت مچلتی رہتی ہے
جس دل میں محبت ہے ان کی ہر وقت مچلتی رہتی ہے
دن رات کی کوئی قید نہیں یہ شمع تو جلتی رہتی ہے
محبوب خدا سوئے ہیں ابھی پڑھ لیں گے نماز عصر علی
سورج بھی چمکتا رہتا ہے اور شام بھی ڈھلتی رہتی ہے
آتی ہے کہاں سے یہ خوشبو یہ راز حلیمہ کیا جانے
وہ نکہت گل وہ رحمت کل آغوش میں پلتی رہتی ہے
آنے دو جو طوفاں آتے ہیں اٹھنے دو جو موجیں اٹھتی ہیں
سلطان مدینہ کے صدقے یہ ناؤ تو چلتی رہتی ہے
فرقت میں عقیلؔ اب کیسے بنے یہ بار غم دل کیسے سہے
لے دے کے سہارا ہے جس کا وہ موت بھی ٹلتی رہتی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.