جسے عشق شاہ امم ہو گیا
جسے عشق شاہ امم ہو گیا
وہ دل اور بھی محترم ہو گیا
جو ان کا خدا کی قسم ہو گیا
وہ انسان محفوظ غم ہو گیا
حبیب خدا ہیں طبیب جہاں
نگاہیں اٹھیں درد کم ہو گیا
میں ہر دم مدینے کی گلیوں میں ہوں
تصور بھی اک جام جم ہو گیا
میں جب سے نبیؐ کی پناہوں میں ہوں
تعلق زمانے سے کم ہو گیا
نظر کے لیے حاصل بندگی
محمد کا نقش قدم ہو گیا
اسے مل گئی نعمت دو جہاں
جو بسملؔ رہین حرم ہو گیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.