میں جو قسمت سے مدینے کا گدا ہو جاتا
میں جو قسمت سے مدینے کا گدا ہو جاتا
فضل مولا سے میں شاہوں سے بڑا ہو جاتا
ورد لب صل علیٰ صل علیٰ ہو جاتا
بحر آلام سے میں پل میں رہا ہو جاتا
مستحق خلد کا ہو جاتا بروز محشر
جان و دل میرا اگر ان پہ فدا ہو جاتا
بخت پر ناز مرے کرتے زمانے والے
شہر طیبہ میں اگر جانا مرا ہو جاتا
آپ کے در پہ جو پھیلاتے ہیں جھولی اپنی
ان کو بن مانگے ہی سب کچھ ہی عطا ہو جاتا
عافیؔ تو نعت اگر لکھتا فقط ان کے لئے
راضی پھر کیوں نہ بھلا تجھ سے خدا ہو جاتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.