Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

میں کیسے کروں مدحت سرکار مدینہ

عابد حسین حیدری

میں کیسے کروں مدحت سرکار مدینہ

عابد حسین حیدری

MORE BYعابد حسین حیدری

    میں کیسے کروں مدحت سرکار مدینہ

    ہے پیش نظر منظر ضو بار مدینہ

    چکر تو لگا آئے ہیں شہروں کے نگر کے

    حسرت ہے ہمیں پھر ملے دربار مدینہ

    دنیا نے بہت ڈھونڈا محمد کا مقابل

    مل پایا نہیں جیسا ہے سردار مدینہ

    اصحاب رسالت نے کہا اجر بتائیں

    خاموش ہوئے سنتے ہی سرکار مدینہ

    جبریل امیں نے کہا ہے اجر مودت

    اب دیکھیے کیا کرتے ہیں مکار مدینہ

    جب آل محمدؐ کی مودت کا ہوا ذکر

    چہرے ہوئے فق چبھ گئے کچھ خار مدینہ

    جب تم سے ادا ہوگا نہیں اجر رسالت

    بس نام کے رہ جاؤ گے زوار مدینہ

    کتنے تو زکوٰتوں کو ادا کر نہیں پائے

    کہتے تھے مسلماں جنہیں زردار مدینہ

    ہمراہ رسالت کے علی سینہ سپر تھے

    حسنین ہمیشہ تھے وفادار مدینہ

    جاتے تھے محمد در زہرا پہ ہمیشہ

    کرنے کو سلامی مع انصار مدینہ

    خواہش ہے مدینے کی مکرر ہو زیارت

    پھر در پہ بلائیں ہمیں سرکار مدینہ

    عابدؔ کو غلامی کی سند مل کے رہے گی

    زہرا کی دعاؤں سے ہوں مے خوار مدینہ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here

    بولیے