میرا جو پیشوائے رہ مستقیم ہے
میرا جو پیشوائے رہ مستقیم ہے
اللہ کا الف ہے محمد کا میم ہے
اللہ کا عزیز ہے جس خوش نصیب کے
دل میں قیام یاد رسول کریم ہے
مجھ پر اسی کے رحم و کرم کی ہیں بارشیں
وہ ذات جو حبیب غفور الرحیم ہے
اب اس کو عام بات کہوں یا کہ خاص بات
اللہ بھی رحیم ہے تو بھی رحیم ہے
خورشید سرنشیں بھی ہو محشر کے دن تو کیا
اپنے لیے تو سایۂ صاحب گلیم ہے
قرآن جس کی سیرت و حکمت کو ہم کہیں
دنیا میں دوسرا کوئی ایسا حکیم ہے
وہ جس کے نام نامی سے لرزاں تھی قیصری
وہ آمنہ کا لال ہے در یتیم ہے
تحریر ہے جو سیرت سرکار دو جہاں
اے دل تری کتاب محبت ضخیم ہے
اخترؔ ہو جشن سیرت حضرت جگہ جگہ
بے شک اس انعقاد کا اجر عظیم ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.