نہ ہو اداس وہ سب انتظام کر دیں گے
نہ ہو اداس وہ سب انتظام کر دیں گے
عطا پہ آئے تو جنت بھی نام کر دیں گے
سجا کے دیکھیے محفل کبھی وفاؤں کی
کمال شاہ امم کے غلام کر دیں گے
غلام بن کے رہو ان کے خانوادے کا
حضور وقت کا تم کو امام کر دیں گے
مری نجات ہے مشکل مگر یقیں ہے مجھے
یہ کام آقا علیہ السلام کر دیں گے
تم ان کی آل کی حرمت کو دھیان میں رکھنا
وہ تم کو حشر میں عالی مقام کر دیں گے
درود پڑھتے رہو اس یقین سے تنویرؔ
کہ وہ سنیں گے تو لطف دوام کر دیں گے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.