نام مصطفیٰ لے کر گھر سے ہم نکلتے ہیں
نام مصطفیٰ لے کر گھر سے ہم نکلتے ہیں
ڈر کے حادثے ہم سے اپنا رخ بدلتے ہیں
سب پہ ہے کرم ان کا وہ ہیں رحمت عالم
رحمتوں کے سائے میں ہم سبھی تو پلتے ہیں
جانے کون کرتا ہے یاد اب دعاؤں میں
ہر گھڑی مرے سر سے حادثے جو ٹلتے ہیں
لوگ یوں بدلتے ہیں جیسے کوئی موسم ہو
ہم غلام آقا کے ہم کہاں بدلتے ہیں
جب کوئی سناتا ہے نعت احمد مرسل
جو ہیں دین کے دشمن وہ ہمیشہ جلتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.