نبیوں میں مرتبہ ہے نرالا رسول کا
نبیوں میں مرتبہ ہے نرالا رسول کا
ثانی رسول کا ہے نہ سایا رسول کا
کرتا میں کس زبان سے توصیف مصطفیٰ
شرح کلام پاک ہے چہرہ رسول کا
روشن ہیں جس کے دم سے فلک پر مہہ و نجوم
وہ نور لم یزل ہے سراپا رسول کا
جو جی میں آئے لے لیں غلامان مصطفیٰ
جنت بھی ہے رسول کی طیبہ رسول کا
اس کے لیے ہی خلد بریں کی بہار ہے
پڑھتا ہے ہر گھڑی جو وظیفہ رسول کا
بک جاتی کائنات یہ ہاتھوں یزید کے
کربل میں گر نہ ہوتا نواسا رسول کا
سایہ زمیں پہ پڑنا گوارہ نہ تھا شمیمؔ
رکھا نہ رب نے اس لیے سایہ رسول کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.