صداقت کا شرافت کا سخاوت کا شجاعت کا
صداقت کا شرافت کا سخاوت کا شجاعت کا
بجے گا حشر تک ڈنکا مرے آقا کی عظمت کا
ہمیں کیوں خوف ہو محشر کا محشر کی تمازت کا
ہمارے واسطے محشر کا دن دن ہے شفاعت کا
کبوتر کے ادھر انڈے ادھر مکڑی کے جالے ہیں
عجب انداز دیکھا ہے زمانے نے حفاظت کا
مرا ایمان ہے آنکھیں وہ اندھی ہو نہیں سکتیں
شرف پایا ہے جن آنکھوں نے روضے کی زیارت کا
ترے در سے کھلا ہے علم کا اک ایک دروازہ
لگائے کون اندازہ تری شان لیاقت کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.