سرکار کے فیض نسبت سے مسرور دکھائی دیتا ہے
سرکار کے فیض نسبت سے مسرور دکھائی دیتا ہے
طیبہ کی گلی کا ہر ذرہ پر نور دکھائی دیتا ہے
وہ نور ازل وہ حسن ابد پردے میں بھی رہ کر چھپ نہ سکا
ہر شے سے نمایاں ہے لیکن مستور دکھائی دیتا ہے
بھیڑوں کا چرانے والا ہے جو عرش کا جانے والا ہے
سلطان دو عالم ہو کر بھی مزدور دکھائی دیتا ہے
ہوتا ہے بچھڑنے کا صدمہ نقش کف پائے آقا سے
اس در سے جو واپس آتا ہے رنجور دکھائی دیتا ہے
روشن ہے دیار کعبہ بھی نسبت سے جمال آقا کی
ہر ذرہ عقیلؔ اس کوچے کا پر نور دکھائی دیتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.