تسکین روح کلمہ طیب کا جام ہے
تسکین روح کلمہ طیب کا جام ہے
بعد خدا لبوں پہ محمد کا نام ہے
میری بیاض فکر کا اب یہ مقام ہے
تحریر ہر ورق پہ محمد کا نام ہے
خوشبوئے بزم ذکر محمد تو دیکھیے
ہر سانس عطر ورد درود و سلام ہے
راز و نیاز جلوت و خلوت کا ہے ثبوت
محبوب کا کلام محب کا کلام ہے
پاؤ گے چل کے سیرت حضرت پہ مومنو
ایسی حیات جس کو بقائے دوام ہے
دن کو بھی ان سے روشنی شب کو بھی روشنی
مہر تمام بھی ہے جو ماہ تمام ہے
معراج میں ہر ایک نبی کو تھا افتخار
اپنا امام وہ ہے جو سب کا امام ہے
آئے ہیں پر سمیٹ کے روح الامین بھی
اللہ کے حبیب کا یہ احترام ہے
مکے مدینے جانے کا کرتا ہوں اہتمام
باقی خدا کے ہاتھ میں سب انتظام ہے
واعظ ترے بیان کی تشریح کیا کرے
میرے قلم کو نعت محمد سے کام ہے
اخترؔ کہیں گے مجھ کو نکیرین دیکھ کر
جائے ادب ہے دیکھو نبی کا غلام ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.