Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

یاد طیبہ آ گئی پنجرے میں بہلانے مجھے

الیاس بابر اعوان

یاد طیبہ آ گئی پنجرے میں بہلانے مجھے

الیاس بابر اعوان

MORE BYالیاس بابر اعوان

    یاد طیبہ آ گئی پنجرے میں بہلانے مجھے

    میں پروں کو دیکھتا ہوں اور دیوانے مجھے

    میں نبی کی سبز رحمت کی طرف چلنے لگا

    راستہ دینے لگے محفل میں پروانے مجھے

    ہر قدم پر شہر طیبہ کی طرف بڑھتا ہوں میں

    کیفیت دل کی نہیں دیتی ہے گھبرانے مجھے

    مجھ پہ یہ جود و کرم تھا عشق سرور کے طفیل

    اپنوں کے جیسے ملے طیبہ میں بیگانے مجھے

    میں پس دیوار بیٹھا قافلوں کو سوچتا

    اور اک دن آ گئے گھر ساتھ لے جانے مجھے

    نعت پڑھتا ہوں تو مجھ پر پھول کھلتے ہیں سو میں

    ڈھونڈھتا رہتا ہوں ویرانے تو ویرانے مجھے

    اشک پلکوں سے ابھی دہلیز تک پہنچا نہ تھا

    اور لبالب بھر گئے رحمت کے پیمانے مجھے

    مأخذ:

    (Pg. 29)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے