یہ صبح و شام یہ دنیا یہ دنیا کا نظام ان کا
یہ صبح و شام یہ دنیا یہ دنیا کا نظام ان کا
زمیں سے آسماں تک رحمتوں کا اہتمام ان کا
سلیقہ ہی نہ ہو گر مانگنے کا تو یہ ممکن ہے
وگرنہ ٹھوکریں کھائے جہاں میں اور غلام ان کا
زمین و آسماں کے فاصلے حد گماں تک ہیں
یہاں بھی انتظام ان کا وہاں بھی انتظام ان کا
یہاں بھی بھیجتے ہیں ہم درود ان پر سلام ان پر
وہاں بھی ذکر کرتے ہیں ملائک صبح و شام ان کا
مؤرخ نام لکھا ہیں جہاں ان کے غلاموں کے
وہیں لکھ دے عقیلؔ بے نوا بھی ہے غلام ان کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.