بہار
دو موسموں کے بیچ
رنگ برنگی تتلیوں کا رقص ہے
یہ عکس ہے
بہتے شفاف پانی پہ تیرتی زندگی کا
اور خوشی کا
اور ملتوی کر دی گئی خودکشی کا
یہ زخمی خبر کا مرہم ہے
خدا کا کرم ہے
بہار
ڈیٹ پر جاتی لڑکیوں کے لئے پھولوں کا بندوبست ہے
یہ ایٹمی میزائلوں کو شکست ہے
اور دہشت اور انتقام کے منہ پر محبت کا گوند ہے
بہار
خون آلود زمینوں پر بارش کی پہلی بوند ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.