کئی روز سے
سینے کی بائیں جانب درد اٹھتا ہے
چند اٹکتی سانسیں نکالنے کی مشقت کے بعد
میں
اک گہری سانس لیتے ہوئے
کلینڈر میں نئے دن کا اضافہ کر دیتی ہوں
بچپن سے
ایک بے عمرہ دکھ
چاند اور سائے کی طرح میرے ساتھ چل رہا ہے
چوڑیوں کی کھنک کے کہیں پیچھے
ڈار سے بچھڑی
کونج کی کوک سنائی دیتی ہے
آشنائی کے
بے فکر اوائل دن نہیں جان پاتے
کہ
ان کی پرتوں میں چھپی اجنبیت کی
خاموش
اور کٹھور تنہا راتوں میں
سڑکوں کی بانہوں میں نیم دراز فاصلے
سینے میں گھس آتے ہیں
سینے میں اٹھتا درد
کونج کی کوک میں بھٹکتی یادیں
اور فاصلے مل کر ایک ہیولیٰ بنا دیتے ہیں
جسے پہچاننے کی کوشش میں ناکام ہو کر
ہر سال کی آخری رات سے کچھ دیر پہلے
میں
تھکے سورج کے پہلو میں لیٹے
نئے دن بناتی ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.