مجھے لگتا ہے
کسی دیوتا نے
اوور تھنکنگ کے بعد
کافی بنا کر پہلی چسکی لی ہوگی
اسے کائنات کا خیال آیا ہوگا
اور اب وہ اس خیال کا پیچھا کرنے میں مگن ہے
کیا پتا
یہاں کوئی بھی شے حقیقی نہ ہو
ہو سکتا ہے یہ کائنات
محض کسی دیوتا کا خیال ہو
میرے ذہن میں
مختلف خیالات چل رہے ہیں
میں کوئی خیال ترک کرتا ہوں
تو اس پر قیامت آ جاتی ہے
شاید
وہ دیوتا بھی
کائنات کا خیال چھوڑ دے
اور قیامت اسی لمحے کا نام ہو
اگر ہم سب
دیوتا کی کھوپڑی میں
چلنے والے خیالات نکلے
تو پھر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.