Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

محبوبیت

آصف جانف

محبوبیت

آصف جانف

MORE BYآصف جانف

    میں تمہاری آنکھوں کے تمام تر رازوں سے

    اس قدر واقف ہوں

    کہ مجھے ان میں دیکھ لینے سے لے کر ڈوب جانے تک اور ڈوب جانے سے لے کر مر جانے تک کوئی خوف نہیں

    میں تمہارے ہونٹوں کی لالی کو بے رنگ کرنے

    اور اس کی بے رنگی کو لال کرنے میں اتنا ماہر ہوں

    کہ میں لال کہوں تو یہ لال ہو جائیں

    میں بے رنگ کہوں تو یہ بے رنگ ہو جائیں اور میں انہیں چوم لینے سے سبز ہو جاتا ہوں

    میں تمہارے شکیل چہرے کے سبھی نقوش سے

    اس درجہ آشنا ہوں

    کہ سمندر کی اٹھکھیلیاں کرتی سرکش لہروں کے اوپر

    اور تھرتھراتی ہواؤں کے کینواس پر

    ارض و سما میں نہاں و عیاں تمام رنگوں سے تمہاری صورت بنا سکتا ہوں

    میں تمہاری کشیدہ قامت کو کائنات کی تمام رفعتوں سے اونچا سمجھتا ہوں

    کہ میں نے تمہیں بارہا سر سے پاؤں تلک چوما ہے مگر مجھے لگتا ہے کہ اب بھی تمہارے بدن کا کچھ حصہ

    چومنے سے رہ رہا ہے

    میں تمہاری کاکل مشکیں کی

    پر اسراریت سے اتنا متأثر ہوں کہ مجھے بلیک ہول کا بھید جاننے میں کوئی دلچسپی نہیں

    اور میں تمہارے مخملی بدن کی خوشبو سے اس طرح معطر ہوں کہ میں تمہاری غیر موجودگی میں بھی تمہارے وجود کو سونگھ سکتا ہوں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here

    بولیے