Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

میرے تین بچے ہیں

آصف جانف

میرے تین بچے ہیں

آصف جانف

MORE BYآصف جانف

    میں گے نہیں ہوں

    مگر شادی نہیں کرنا چاہتا

    میرے تین بچے ہیں

    دو لڑکے اور

    ایک لڑکی

    لڑکوں کے نام ہیں

    دل اور دماغ

    لڑکی کا نام ہے

    شاعری

    دل معذور ہے

    دماغ بہت شرارتی ہے اور

    شاعری اداس رہتی ہے

    شاید وہ میرے ساتھ خوش نہیں

    مگر وہ مجھے

    بتاتی بھی نہیں

    ہو سکتا ہے یہ میرا وہم ہو

    یہ بچے

    کسی کے ساتھ مباشرت کر کے

    مجھے نہیں ملے

    ہاں مگر

    ان کا جنم میرے اندر ہوا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here

    بولیے