نظم
نظم بادلوں کی طرح ہے
وہ پہلے گہرے ہوتے ہیں پھر برستے ہیں
نظم مچھلی کی طرح ہے
اگر اس کو اسی وقت نہ لکھو تو وہ گہرے پانی میں چلی جاتی ہے
نظم عورت کی طرح ہے
اگر اس کو اسی وقت دیکھو جب وہ آپ کی طرف دیکھ رہی ہو
تو وہ گھبرا کے نظریں جھکا لیتی ہے
نظم پرندے کی طرح ہے
اگر اسے قریب سے دیکھنے کی کوشش کرو
وہ اڑ کے دیوار پہ بیٹھ جاتا ہے
نظم بچے کی طرح ہے
وہ روح کی سچائی کے ساتھ سامنے آتی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.