آسمان کی سیر
پریوں کا کوئی قصہ آؤ تمہیں سناؤں
کچھ سیر آسماں کی آؤ تمہیں کراؤں
رہتی ہے پیاری پیاری پریاں جو آسماں میں
پریوں سے آسماں کی آؤ تمہیں ملاؤں
گائیں سریلے نغمے ناچیں بھی خوب پریاں
پریوں کا ناچ گانا آؤ تمہیں دکھاؤں
پینگیں بڑھا بڑھا کر چھو لیں وہ بادلوں کو
آکاش کے وہ جھولے آؤ تمہیں جھلاؤں
قوس قزح سے لے کر رنگوں سے کھیلیں ہولی
لے جا کے ان رنگوں میں آؤ تمہیں رنگاؤں
سونے کی چھت گھروں کی دیواریں نقرئی ہیں
لے جا کے ان گھروں میں آؤ تمہیں بساؤں
نکلو گماں سے باہر اور ختم سیر کر لو
خوابوں کی نیند سے اب آؤ تمہیں جگاؤں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.