عقل و عشق
خواہ اسکندر و جم ہوں کہ گدایان ذلیل
جامۂ عقل سے فطرت نہیں ہوتی تبدیل
نے کوئی راہنما نے کہیں آواز دلیل
عشق با ایں ہمہ وارفتہ و سرگرم رحیل
مستیٔ بادۂ کردار سے محروم ہے عقل
عشق کا نشۂ گفتار سراغ جبریل
عالم عشق میں تخریب کے آثار کہاں
عقل کا ہاتھ ہے تاراجیٔ گلشن میں دخیل
عشق کی شان سے لرزاں ہے خدائی اے دوست
عقل بھولی نہیں وہ منظر خوابیدۂ نیل
عقل کی نادرہ کاری نے بہت رخ بدلے
سرد ہوتی ہی نہیں آتش گلزار خلیل
عقل اک خواب پریشاں کے سوا کچھ بھی نہیں
پردۂ عشق میں پنہاں ہے اچھوتی تمثیل
عشق انساں کو سکھاتا ہے قوانین حیات
عقل بے چارگیٔ شوق کی اک زندہ دلیل
اٹھ کہ ہر ذرے سے ملتا ہے پیام برخیز
کیا سنائی نہیں دیتی تجھے آواز رحیل
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.