بے نام اداسی
قہقہے ہواؤں میں بجھ گئے
کرسیاں اور ٹیبلیں
ویراں ہو گئیں
شام پھر اداس ہو گئی
ایک بے نام سوچ میں
ڈوب گئی
جیسے گھر کے کوڑے دان میں
مڑی تڑی سی کوئی چیز
مل گئی
جیسے چلتے چلتے راہ میں
کوئی بات
یاد آ گئی
خالی ہیں بوتلیں
زندگی بھی خالی ہے
خالی بوتلوں کی طرح
شام پھر اداس ہو گئی
ایک بے نام سوچ میں
ڈوب گئی
مأخذ:
Tahreek Jild 22 Shumara 10 January 1975-Svk (Pg. 27)
-
- ناشر: گوپال متل
- سن اشاعت: 1975
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.