ہری ہری بیلوں میں لال لال پھول ہیں
لال لال پھولوں میں پھولوں کے بیج ہیں
پھولوں کے بیج بھی اندر سے باغ ہیں
گھنی گھنی راتوں میں مٹی کے چراغ ہیں
مٹی کے چراغوں کو پون کیا بجھائے گی
روشنی کی برکھا میں نیند ڈوب جائے گی
سپنوں کے پھولوں میں بھگون بیلی ہے
اتنے بڑے باغ میں کب سے اکیلی ہے
پت جھڑ کی اوٹ سے خواب یہ دکھایا ہے
بیج بونے والے نے آسماں بنایا ہے
- کتاب : مٹی کی سندرتا دیکھو (Pg. 105)
- Author : ثروت حسین
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2018)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.