Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

برا مان گئے

عادل کھل گانوی

برا مان گئے

عادل کھل گانوی

MORE BYعادل کھل گانوی

    میں نے چھوڑا جو پٹاخہ تو برا مان گئے

    خواب غفلت سے جگایا تو برا مان گئے

    ہم کو بھی دادی کی اس چیز پہ حق حاصل تھا

    کھا لیا تھوڑا سا حلوہ تو برا مان گئے

    میری توہین تھی کھٹمل سے مکوڑے سے شکست

    نوچنا جو پڑا تکیہ تو برا مان گئے

    اب بھی باقی ہیں وہی ظلم و ستم ٹیچر کے

    جو کہا لفظ اہنسا تو برا مان گئے

    فیل کرتا ہی تو آیا ہوں سبھی سال مگر

    اب کی ڈیڈی کو سنایا تو برا مان گئے

    میں بھی سینے میں تو آخر وہی دل رکھتا ہوں

    رات پکچر سے جو آیا تو برا مان گئے

    جی میں آیا تھا کہ کچھ چھپ کے کما لوں شہرت

    ایک ہی شعر چرایا تو برا مان گئے

    کوئی مجھ سا نہ ہو محروم جہاں میں عادلؔ

    حال دل جب بھی سنایا تو برا مان گئے

    ہوتی آئی ہے کہ اچھوں کو برا کہتے ہیں

    کیا ہوا میں بھی جو اچھا تو برا مان گئے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے