Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

وہ عورت تھی

وقار خان

وہ عورت تھی

وقار خان

MORE BYوقار خان

    خلا کی مشکلات اپنی جگہ قائم تھیں اور دنیا

    اجڑتی بھربھری بنجر زمینوں کی نشانی تھی

    ستارے سرخ تھے اور چاند سورج پر اندھیروں کا بسیرا تھا

    درختوں پر پرندوں کی جگہ ویرانیوں کے گھونسلے ہوتے

    زمیں کی کوکھ میں بس تھور تھا اور خار اگتے تھے

    ہوا کو سانس لینے میں بہت دشواریاں ہوتیں

    تو پھر اس نور والے نے کوئی لوح انارہ بھیج دی شاید

    اندھیرے روشنی پہ کس طرح ایمان لے آئے

    بلائیں کس طرح پریوں کی صورت میں چلی آئیں

    یہ کس نورل ثویبا کی خدا تخلیق کر بیٹھا

    یہ نرمی دلبری شرم و حیا تخلیق کر بیٹھا

    وہ نورل وہ ثویبا جس کی خاطر آسماں سے رنگ اترے تھے

    وہ جس کے دم سے دنیا پر نزاکت کا وجود آیا

    خدائے خلق نے نورل سے پہلے ہی ہوس تخلیق کر دی تھی

    نزاکت تک ہوس کی دسترس تخلیق کر دی تھی

    ہزاروں سال گزرے ہیں مگر فطرت نہیں بدلی

    نگاہیں اب بھی بھوکی ہیں کہ جیسے کھا ہی جائیں گی

    ہوس زادوں نے کیسے نور سے منہ پر ملی کالک

    ہر اک رشتہ ضرورت کے مطابق کس لئے بدلا

    ہوس زادو بدن خورو ذرا سی شرم فرماؤ

    وہ نورل وہ ثویبا روشنی کا استعارہ تھی

    کبھی حوا کبھی مریم کبھی لوح انارہ تھی

    وہ عورت تھی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے