Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

دہلی

MORE BYوامق جونپوری

    ہماری مجلس شوریٰ کے اونچے اونچے محل

    نظر جھکائے جمود عمل سے سر بوجھل

    وہ بے بسی کہ ذرا آگے بڑھ نہیں سکتے

    کتاب وقت کی تحریر پڑھ نہیں سکتے

    بھڑک رہے ہیں نگاہوں کے سامنے شعلے

    زباں نہ منہ میں ہو جس کے وہ کس طرح بولے

    یہ شہر دلی بہشت نظر جو تھا کل تک

    بنا ہوا ہے جہنم زمیں سے تا بہ فلک

    سیاہ شعلے دلوں کی سیاہیاں لے کر

    اٹھے ہیں آج وطن کی تباہیاں لے کر

    مکاں کو خود ہی مکینوں نے کر دیا برباد

    مٹا دی اپنے ہی ہاتھوں سے سطوت اجداد

    خود اپنی تیغوں سے اپنے ہی گردنیں کاٹیں

    تڑپتی لاشوں سے نفرت کی خندقیں پاٹیں

    تمام شہر پہ چھائی ہوئی ہے اک وحشت

    نظر جھپکتے ہی کیسی بدل گئی حالت

    دکانیں لٹ رہی ہیں گولیوں کی بارش ہے

    سیاہ کاروں سے اہل دول کی سازش ہے

    درندے دوڑتے پھرتے ہیں سڑتی لاشوں میں

    لہو سے تر کیے ناخون گوشت دانتوں میں

    گھروں کا حال تو بازار سے بھی بدتر ہے

    جدھر اٹھاؤ نظر زندگی مکدر ہے

    جو لٹ چکے ہیں وہ گھر سائیں سائیں کرتے ہیں

    جو جل رہے ہیں ابھی سرد آہیں بھرتے ہیں

    نکل پڑے ہیں مکانوں کو چھوڑ کر شہری

    جب آبرو پہ بن آئی تو موت کی ٹھہری

    ہزاروں عورتوں کا آج لٹ رہا ہے سہاگ

    نہ جانے کتنی تمناؤں میں لگی ہے آگ

    یتیم بچے بلکتے ہیں گودیوں کے لیے

    غریب شہر ترستے ہیں روٹیوں کے لیے

    اجڑ کے کتنے معابد بنے سیہ خانے

    جو آدمی کو نہ سمجھا خدا کو کیا جانے

    یہ حال دیکھ کے سکتے میں آ گئی ہے فصیل

    تمام قلعے کا میداں بنا ہے خون کی جھیل

    بہائے بیٹھی ہے آنسو لہو کے چاندنی چوک

    قرول باغ کے دل میں قرولیوں کی نوک

    پرانی دلی سے بھی بڑھ گئی نئی دلی

    پرانے قلعے میں جا کر بسی نئی دلی

    ہزار بار یہ بستی اجڑ اجڑ کے بسی

    ہزار بار یہ دلی بگڑ بگڑ کے بنی

    مگر کچھ اب کی دفعہ اس طرح کے چرکے ہیں

    کہ جتنی چوٹیں ہیں اتنے ہی دل کے ٹکڑے ہیں

    یہ جڑ تو سکتے ہیں لیکن کہاں ہے وہ مرہم

    جو ٹوٹے رشتوں کو قوموں کے کر دے پھر باہم

    مگر یہ کیسے ہو جب چارہ ساز خود لاچار

    علاج کون کرے جب طبیب خود بیمار

    ہماری مجلس شوریٰ کے اونچے اونچے محل

    نظر جھکائے جمود عمل سے سر بوجھل

    RECITATIONS

    نعمان شوق

    نعمان شوق,

    نعمان شوق

    دہلی نعمان شوق

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے