Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ایک دن اور جئیں

قیصر منور

ایک دن اور جئیں

قیصر منور

MORE BYقیصر منور

    ایک دن اور جئیں

    اپنے لیے

    اپنے خوابوں کو لیے

    خوف کے سائے سے کچھ دور نکل جائیں

    کسی پیڑ کی چھاؤں میں رہیں

    ایک شام اور چلیں

    اس کی طرف

    جس طرف جاتے ہوئے

    پاؤں نہیں تھکتے ہیں

    ایک جام پئیں

    اس کے ہاتھوں سے

    جسے چھونے کی خواہش بھی

    نشہ دیتی ہے

    ایک رات اور گزاریں

    انہی بانہوں میں

    جہاں اور کوئی یاد نہیں آتا ہے

    ایک صبح اور اٹھیں

    اس کے بھیگے ہوئے بالوں سے ٹپکتے نم سے ایک شام اور جئیں ایک رات اور

    جئیں ایک دن اور جئیں اپنے لیے اور فقط اپنے لیے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here

    بولیے