Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ایک دن بلی نے چوہے سے کہا

امان ذخیروی

ایک دن بلی نے چوہے سے کہا

امان ذخیروی

MORE BYامان ذخیروی

    ایک دن بلی نے چوہے سے کہا

    تجھ کو خالا جان سے ہے کیا گلہ

    تو کبھی بھی میرے گھر آتا نہیں

    اپنی پیاری شکل دکھلاتا نہیں

    تجھ کو کچھ اپنی صحت کا ہے خیال

    دیکھ تو کیا ہو گیا ہے تیرا حال

    اڑ رہی ہے یوں ترے چہرے پہ خاک

    دیکھ کر تجھ کو جگر ہوتا ہے چاک

    پیار تجھ سے کس قدر کرتی ہوں میں

    آہ فرقت میں تری بھرتی ہوں میں

    پر نہیں ہے تجھ کو کچھ میرا خیال

    تو مری ہر بات کو جاتا ہے ٹال

    میری چاہت کا اگر کر احترام

    کر مرے گھر میں ہی تو آ کر قیام

    جانتا ہے تو میں بے اولاد ہوں

    بس اسی اک فکر سے ناشاد ہوں

    تو اگر آ کر رہے گا میرے گھر

    کچھ تو راحت پائے گا میرا جگر

    پیٹ میں اچھی غذا جب جائے گی

    تب ترے چہرے پہ سرخی آئے گی

    بات بلی کی سنی چوہے نے جب

    کھول کر گویا ہوا وہ اپنے لب

    پیاری خالہ جان تو نے سچ کہا

    یہ محبت کی ہے تیرے انتہا

    یہ ترا اتنا حسیں انداز ہے

    مجھ کو اس چاہت پہ تیری ناز ہے

    سوچتا ہوں میں بھی تیرے گھر رہوں

    میں ترا لخت جگر بن کر رہوں

    تیری قربت میں مرا ہوگا بھلا

    لطف دے گا پیار کا یہ سلسلہ

    پر اسی اک وہم سے مجبور ہوں

    آج تک میں گھر سے تیرے دور ہوں

    بات یہ کہتا ہوں میں ایمان سے

    مجھ کو ڈر لگتا ہے خالو جان سے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے