ہم دونوں شاہد ہیں
وہ رشتہ
ناگہاں تم کو
سیہ کاری نظر آنے لگا
اور روح پر بھاری نظر آنے لگا
یہ سحر ہے یا خوف ہے
اس کالے کوٹھے کی زیارت کا
وگرنہ
اس سے پہلے بھی خدا موجود تھا
ہم دونوں شاہد ہیں
خدا موجود تھا
اور ہم نے صدق دل سے اکثر
خلوت و جلوت میں
اس اک جملے کی تکرار سہگانہ ادا بھی کی
نہیں تھا کچھ
تو قیل و قال عمامہ والے کی
گواہی
دو سیانوں کی
رضامندی دلوں کی
ان کی ناموجودگی سے رونما
اک خوف تھا
جو عہد رفتہ کا وہ رشتہ
روح پر بھاری نظر آنے لگا
ورنہ خدا
اس کالے کوٹھے سے ہزاروں سال پہلے بھی صدا موجود تھا
- کتاب : کتاب گمراہ کررہی ہے (Pg. 116)
- Author :شہرام سرمدی
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2018)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.