Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ہجرت

غضنفر

ہجرت

غضنفر

MORE BYغضنفر

    وہ آغوش جس میں پلے

    اور پل کر جواں ہم ہوئے ہیں

    اسے چھوڑنے کی تدابیر کرنے میں مصروف ایسے ہوئے ہیں

    کہ زنداں سے قیدی رہائی کی راہوں کی

    تعمیر کرنے میں مشغول ہوتے ہیں جیسے

    وہ آغوش جس میں جواں ہم ہوئے ہیں

    اسے چھوڑ کر دور جانے کے احساس سے

    جو خوشی مل رہی ہے

    کسی بھی طرح اس سے کمتر نہیں ہے

    جو زنداں سے باہر نکلنے میں محسوس ہوتی ہے زندانیوں کو

    خوش کا یہ احساس

    ایسا نہیں کہ فقط ایک ہم تک ہی محدود ہو

    یہ خوشی گھر کے دیوار و در میں بھی گھر کر گئی ہے

    ماں بہن باپ بھائی بھی گردن اٹھائے ہوئے

    اپنے ہم سایوں سے کہتے پھرتے نظر آ رہے ہیں

    کہ میرا قمر بھی عرب جا رہا ہے

    شریک سفر کی رگوں میں بھی خوشیاں اچھلنے لگی ہیں

    وہ راتوں کی سب لذتیں بھول کر

    جانے والے کی تیاریوں میں

    بڑے چاؤ سے منہمک ہو گئی ہے

    عجب جاں فزا ہے یہ ہجرت کا منظر

    مگر یہ روایت ہے

    مکے سے یثرب کو جاتے ہوئے

    مصطفیٰ اور سارے صحابی بہت رو رہے تھے

    وطن کی محبت انہیں روکتی تھی

    جدائی جگر میں تبر بھونکتی تھی

    وہ ہجرت کا منظر بڑا جاں گسل تھا

    مگر آج ہجرت کا منظر بدل سا گیا ہے

    یہ منظر تو سچ مچ بڑا جاں فزا ہے

    مگر ایسا کیوں ہوا ہے

    یہاں تو مظالم کی وہ سختیاں بھی نہیں ہیں

    ویڈیو
    This video is playing from YouTube

    Videos
    This video is playing from YouTube

    غضنفر

    غضنفر

    مأخذ:

    Aank Mein Luknat (Pg. 117)

    • مصنف: Ghazanfar
      • اشاعت: 2015
      • ناشر: Maktaba Jamia Ltd
      • سن اشاعت: 2015

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے