Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

عبادت کا سچ

شارق کیفی

عبادت کا سچ

شارق کیفی

MORE BYشارق کیفی

    عبادت جان کر

    بہت چکر لگائے اسپتالوں کے

    بہت تیمارداری کی ہے بیماروں کی لیکن

    جنوں اب بجھ رہا ہے

    میں اب تھکنے لگا ہوں

    تھکن اب اس قدر حاوی ہے مجھ پر

    کہ وہ اسٹول میرے خواب میں آنے لگا ہے

    سہارا دے کے بٹھلاتا ہوں میں جس پر

    مریضوں کو برابر ڈاکٹر کے

    یہ کام اب دوسروں پر چھوڑ دوں

    وسیلہ بن کے خود

    ثواب ان کو بھی تھوڑا لوٹنے دوں

    جنہیں جنت میں میرے ساتھ ہونا چاہئے

    سہارا دے کے مجھ کو لائیں گے جو اسپتالوں میں

    مری جانب سے بولیں گے

    مرا پرچا لگائیں گے

    تسلی دے کے مجھ کو چین سے سگریٹ جلائیں گے

    اور اگر قسمت ہوئی اچھی تو ممکن ہے

    وہ نازک سانولی سی نرس

    جس کو دیکھ کر میں اس عبادت کی طرف راغب ہوا تھا

    ان کے ہاتھ آ جائے شاید

    مأخذ :
    • کتاب : کھڑکی تو میں نے کھول ہی لی (Pg. 155)
    • Author :شارق کیفی
    • مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2018)
    • اشاعت : 2nd

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے